نئی دہلی، 30 جنور؛ سپریم کورٹ نے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا کیس کے ایک دیگر مجرم اکشے کمار کی کیوریٹیو پیٹیشن جمعرات کو خارج کر دی۔
جسٹس این وی رمن، جسٹس ارون کمار مشرا، جسٹس آر ایف نریمن، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن کی آئینی بینچ نے اکشے کی کیوریٹیو پیٹیشن خارج کر دی ۔
بینچ نے پھانسی کی سزا پر پابندی عائد کرنے سے انکار کر دیا اور یہ کہتے ہوئے کیوریٹیو عرضی خارج کردی کہ اس عرضی میں کوئی نئی بنیاد نہیں ہے۔
اکشے نے عرضی منگل کی دیر شام دائر کی تھی۔ وکیل اے پی سنگھ نے اکشے کی جانب سے عرضی دائر کی تھی۔ حالانکہ اکشے کے پاس ابھی صدر کے پاس رحم کی عرضی دائر کرنےکا آئینی حق موجود ہے۔ اس معاملے میں ابھی چوتھے مجرم پون کی جانب سے کیوریٹیو عرضی داخل نہیں کی گئی۔