لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔تعلیم کے بندوبست میں تبدیلی، اسکیموں کا فائدہ ضرورتمندوں تک پہنچانے، امیر غریب کے درمیان فاصلہ کو کم کرنے اور نوجوان نسل کو روزگار مہیا کرانے کا آغاز فیوچر آف انڈیا نے شروع کیا ہے۔ اس سلسلہ میں فیوچر آف انڈیا کے کارکنان گاندھی مجسمہ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کریں گے۔ مذکورہ اطلاع فیوچر آف انڈیا کور کمیٹی کے چیئر مین شعبان کریمی نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے تعلیمی بندوبست میں تبدیلی لانے، حکومت کی اسکیموں کا فائدہ مستفیدین تک پہنچانے، بدعنوانی سے نجات، نئے ہندوستان کی تعمیر کرنے، ریزرویشن کا فائدہ غریبوں تک پہنچانے، امیر غریب کے درمیان فاصلہ کو ک
م کرنے اور سماج کے آخری شخص کے چہرے پر خوشی لانے اور نوجوان نسل کو روزگار مہیا کرانے کیلئے جدو جہد کرنے والی فیوچر آف انڈیا سنیچر کو دارالشفاء بی بلاک میں ایک جلسہ منعقد کرے گی۔
جلسہ میں عوامی مفادات سے وابستہ ۸ نکاتی عرضداشت ریاستی گورنر کو سپرد کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ۱۷؍دسمبر کو فیوچر آف انڈیا کے بانی مظہر آزاد کی قیادت میں باسی سدھارتھ نگر میں ملک بچاؤ مہم ریلی نکالی گئی تھی اور عام لوگوں کو بیدار کیا گیا تھا۔