نئی دہلی،3فروری(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگار کے اعدادو شمار نہ دینے کے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے تبصرے پر پیر کو کہا کہ سوالوں سے ڈرنے کے بجائے انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روزگارکے مسئلے پر نوجوانوں کو جواب دینا چاہئے۔
کانگریس رہنما نے یہ بیان محترمہ سیتا رمن کے اس تبصرے پر دیا ہے جس میں روزگار کے اعدادو شمار نہ بتانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا’’مان لیجئے میں ایک اعدادو شمار بول دوں-ایک کروڑ ،پھر راہل گاندھی پوچھیں گے کہ ایک کروڑ نوکریوں کا کیا ہوا،اس لئے نہیں بتایا۔
वित्त मंत्री जी,
मेरे सवालों से मत डरिए । मैं ये सवाल देश के युवाओं की ओर से पूछ रहा हूं, जिन्हें जवाब देना आपकी ज़िम्मेदारी है।
देश के युवाओं को रोज़गार की ज़रूरत है और आपकी सरकार उन्हें रोज़गार देने में बुरी तरह नाकाम साबित हुई है ।#JawabDoMantriJi pic.twitter.com/qe4ikhPV0j
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 3, 2020