بارہ بنکی (نامہ نگار) بنکی بلاک کیمپس میں منعقدہ پس ماندہ حلقے فنڈ اسکیم کے تحت ترقیاتی بلاک بنکی و دیوی ٰ میں منظور ۲۲ حلقوں کا سنگ بنیاد مہمان خصوصی و اسمبلی دھرم راج سنگھ عر ف سروش یادو کی موجودگی میں بنکی بلاک پرمکھ آشا یادو و پارلیمانی حلقہ امیدوار راج رام نراوت کے ذریعے کیا گیا۔ اس موقع پر سما ج وادی پارٹی کے ذریعے شروع کی گئی ۔ سماج وادی پنشن اسکیم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسمبلی نے کہا کہ سماج وادی پار
ٹی کا اہم مقصد اترپردیش کو ہندوستان کا اتم پردیش بنانا ہے ۔
حکومت کے ذریعے شروع کی گئی ۔ تمام اسکیموں کو گھر گھر پہنچایا گیا۔ تاکہ لوگ اسکیموں سے مستفید ہو سکے ۔ پسماندہ حلقہ امدادی فنڈ ، بے روزگاری بھتہ ، کوشل وکاس کے تحت روزگار مہیہ کرانے ، مزدوروں کا رجسٹریشن کروا کر بیمہ اور دیگر اسکیموں کے ذریعے ان کے آلات کو بہتر بنایا جار ہا ہے ۔ انہوںنے کہا پارٹی کے سر براہ کسانوں ، مزدوروں اور دبے کچلے لوگوں کے حقوق کے لئے جد و جہد کی گئی۔تقریب کو سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر ، سماج وادی پارٹی کی پارلیمانی امید وار راج رانی راوت ،سابق ضلع سکریٹری قدوائی وغیرہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے ضلع نائب صدر حاجی قطب الدین افسر ضلع افسر پروین چودھری ، بی ڈی او مہیندر پرساد یادو ، فتح بہادر سنگھ تیواری ، رامیشور پرسادپانڈے ، پردھاین یونین کے صدر ، زید انصاری، طلباء یونین صدر پرہلاد یادو، کے علاوہ مہیپال سنگھ ،نازما بانوں ، کازما بانوں اشتیاق احمد ،شبنم بانوں جگیندر یادو وغیرہ موجود تھے ۔