بنگلورو: بیدر کے شاہین تعلیمی ادارے کے خلاف ملک سے بغاوت کا الزام عائد کرنے کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔ بنگلورو میں شہریت قانون کے خلاف جاری احتجاج کے دوران پولیس کی کارروائی پرسوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ احتجاجیوں کا کہنا ہےکہ پولیس اور حکومت بچوں کو بھی بخش نہیں رہی ہے۔









