اتوار کو چین نے نئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایمرجنسی اسپتال کی تعمیر کا کام مکمل کیا اور اس کے لیے محض 10 دن لگے۔6 لاکھ 45 ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے اس عارضی اسپتال میں منگل سے مریضوں کا داخلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔یہ 2 منزلہ ہسپتال ہے جس میں ایک ہزار بستر، متعدد آئسولیشن وارڈز اور 30 آئی سی یو وارڈز ہیں۔









