فیض آباد۔ (نامہ نگار)۔ راجیو گاندھی کے قاتلوں کو تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کے ذریعہ چھوڑنے کی مخالفت میں کانگریس دفتر کملا نہرو عمارت کے سامنے ضلع صدر رام داس ورما کی قیادت میں جے للیتا کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ ضلع صدر رام داس ورما اور کارگزار ضلع صدر گریش پتی ترپاٹھی نے کہا کہ سستی الیکشن کی مقبولیت کیلئے ملک کے شہیدوں کو شہادت کی ناقدری انتہائی
قابل مذمت کام ہے۔ جے للیتا نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کوچھوڑنے کا فیصلہ کر کے عام زندگی میں تنزلی کو چھولیا ہے۔ شہر صدر جگدیش شریواستو اور منیر عابدی نے کہا کہ راہل گاندھی نے اپنا درد امیٹھی میں بیان کیا ہے، کہیں نہ کہیں اس ماکلک کا ہر شخص اس جذبہ سے افسردہ ہے۔ اگر سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو اس ملک میں سزا نہیں دی جا سکتی ہے تو اس ملک میں عام آدمی انصاف کی امید کیسے کر سکتا ہے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے سکریٹری راجندر پرتاپ سنگھ، سنیل پاٹھک، اعجاز احمد، آنند سنگھ، شیتلا پاٹھک، کے کے سنہا، سنیل کرشن گوتم، ہرگووند ورما، گورو تیواری اودھیش تیواری، اشونی سنگھ، محمد عارف وغیرہ موجود تھے۔