جونپور۔ (نامہ نگار)۔ ضلع میں پلس پولیو مہم کے تحت جمعہ کو پیرا میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے شہر کے سدبھاؤنا پل پر انسان زنجیر بنائی جہاں ریلی نکال کر پورے شہر کا دورہ کیا گیا ۔ریلی میں شامل طلباء وطالبات نے پانچ برس تک کے سبھی بچوں کوپولیو کی دوا پلانے کا لوگوں کو پیغام دیا۔ یونیسیف کے ضلع کنوینر دیوکانت نے بتایا کہ ہندوستان پولیو سے آزاد ہو چکا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ہندوستان میں کوئی پولیو متاثرہ بچہ نہیں ملا۔ پڑوسی ملک پاکستان، نائیجیریا سمیت دیگر ممالک میں یہ بیماری ابھی پیر جمائے ہوئے ہے۔ اس لئے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورتے ہے۔ احتیاط کے طورپر پانچ برس تک کے بچوں کو پولیو کی دوا ضرور پلانی ہے۔