فیض آباد۔ (نامہ نگار)۔ رکن پارلیمنٹ کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری کی درخواست پر فیض آباد سے کانپور انٹر سٹی ٹرین چلانے کا اعلان وزیر ریل ملیکا ارجن کھڑگے نے اٹھارہ فروری کو راجیہ سبھا میں ریل بجٹ کی تقریر کے جواب میں مذکورہ ٹرین کی منظوری دیتے ہوئے بتایا۔ مذکورہ ٹرین آئندہ مالی برس سے شروع ہو جائے گی۔ میڈیا انچارج اگرسین مشرا نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فیض آباد میں مرکزی حکومت کے ذریعہ میڈیکل کالج کھولنے کیلئے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر نرمل کھتری کی درخواست پر وزیر صحت غلام نبی آزاد نے حکومت ہند کے ذریعہ فیض آباد میں میڈیکل کالج کھولے جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو خط بھیج کر ضروری کارروائی مکمل کرنے کی درخواست دی ہے۔