برازیل میں سائنسدانوں نے 23 کروڑ سال پرانے ایسے خوفناک جانور کی ہڈیاں دریافت کرلیں جو اس دور میں ڈائنوسار کا شکار کیا کرتے تھے۔فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس خونخوار جانور کی ہڈیوں کو آج کے مگرمچھ کی قدیم شکل قرار دیا ہے جبکہ اس کا شمار اس دور کے ٹی ریکس ڈائنوسار (سب سے خطرناک ڈائنوسار) میں بھی کیا جارہا ہے۔









