رانچی ۔ سردار سنگھ کی قیادت والی دہلی ویورائیڈرس کا پلہ یہاں ہفتہ کو ہونے والے ہاکی انڈیا لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں اترپردیش وزاڈرس پر بھاری رہے گا۔ گزشتہ سال یہاں ایسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں فائنل میں رانچی رائینوج سے ہارے ویوراڈرس لیگ مرحلے میں 10 میچوں میں 39 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وہیں یوپی وزائیڈرس 10 میچوں میں 28 پوائنٹس لے کر تیسرے مقام پر رہا۔ ویورائیڈرس نے سات میچ جیتے ، دو گنوائے اور ایک ڈرا کھیلا۔ وہیں وزائیڈرس صرف چار جیت سکے.۔ان دونوں ٹیموں کے
درمیان لیگ مرحلے میں کھیلا گیا پہلا مقابلہ 1-1 سے ڈرا رہا جبکہ ویوراڈرس نے دوسرے میچ میں 4-3 سے جیت درج کی۔ دونوں ٹیموں پر اگرچہ کل کافی دبائو ہوگا اور ایک دن کا خراب کارکردگی انہیں فائنل کی دوڑ سے باہر کر دے گا۔ ویسے نئے کوچ سیڈرک ڈسوزا کی رہنمائی میں دہلی کی ٹیم انتہائی متوازن لگ رہی ہے۔ یوراج والمیکی ،آکاش دیپ سنگھ ، تلوندر سنگھ اور نیوزی لینڈ کے سائمن چائلڈ کے طور پر اس کے پاس اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں جبکہ ہندوستان کے سابق کپتان راج پال سنگھ تجربے کی کمی پوری کرتے ہیں۔ مڈفیلڈر میں ویورائیڈرس کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار سردار اور گرباج سنگھ ہے جبکہ جرمنی کے نکولس جکوبی کے طور پر بہترین گول کیپر ہے۔ وہیں پنالٹی کارنر کا دار وپمدار روپندر پال سنگھ پر ہوگا۔دوسری طرف وزائیڈرس کئی بڑے کھلاڑی ٹیم میں ہونے کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں۔ اس سال نیلامی میں سب سے مہنگے خریدے گئے رمندیپ سنگھ کوئی کمال نہیں کر پائے۔ نوجوان نین تھمیا ، ایس کے اتھپا اور پردیپ مور نے ضرور متاثر کیا۔ اب کوچ رولیٹ اولٹمیس کی ٹیم کی کارکردگی کا دارومدار ہالینڈ کے ٹان ڈے نوییر ، کپتان اور ڈریگ پ فلکرر وی آر رگھوناتھ ، آسٹریلیا کے لیوک ڈورنر اور بہندوستان کے تشار کھانڈیکر جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر ہوگا۔ وہیں دوسری جانب ہاکی انڈیا لیگ ( ایچ آئی ایل ) اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔آج لیگ کے دونوں سیمی فائنل میچ کھیلے جائیں گے ، وہیں اتوار 23 فروری کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ اس سے ٹھیک پہلے تیسرے – چوتھے نمبر کے لئے میچ کھیلا جائے گا۔ ہفتہ کو ہونے والے سیمی فائنل مقابلوں کے لئے میزبان رانچی رانوج ، دہلی ویوراڈرس اور پنجاب کی ٹیموں نے جمعرات کو زبردست مشق کی۔ سیمی فائنل میں پہونچنے والییوپی وجارڈس کی ٹیم جمعہ کو رانچی پہنچ رہی ہے۔ اس درمیان 22 فروری کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل اور 23 کو ہونے والے کلاسیفکیشن میچ کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دونوں میچ اب چھ بجے کے بجائے شام 5.30 بجے سے کھیلے جائیں گے۔ فاتح ٹیم کو جہاں 2.5 کروڑ روپے ملیں گے، وہیں نائب فاتح ٹیم کو 1.25 کروڑ اور تیسرے مقام پر رہنے والی ٹیم کو 75 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔ بہترین کھلاڑی کو 25 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔ سب سے زیادہ گول کے لئے 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ نیو ٹیلنٹ کھلاڑی کو پونٹی چڈھا انعام کے طور پر 20 لاکھ روپے ملیں گے۔