نئی دہلی،14فروری(یواین آئی)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ کی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے)کے تحت حراست کو چیلنج دینے والی عرضی پر جمعہ کو جموں و کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیا۔
جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بینرجی کی بینچ نے عمر عبداللہ کی بہن سارا عبداللہ پائلٹ کی ’ہیبیز کارپس پیٹیشن‘ کی سماعت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔
عدالت نے معاملے کی سماعت کےلئے دو مارش کی تاریخ مقرر کی ہے۔