لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون سی اے اے، قومی آبادی رجسٹر اور مجوزہ قومی شہریت رجسٹر این آر سی کے خلاف حسین آباد واقع گھنٹہ گھر پارک میں خواتین کی تحریک کے تیس دن مکمل ہونے پر خواتین نے نعرہ دیا ’مہیلا سنگھرش کے تیس دن، آؤ سنگھرش کے ساتھ چلو‘۔
خواتین کی اپیل پر ملک کے مختلف حصوں سے آئے لوگوںنے مظاہرین کو خطاب کیا۔ اتوار کے روز گھنٹہ گھر پارک میں خواتین کی تعداد میں کافی اضافہ نظرآیا اور بڑی تعداد میں خواتین نے گھنٹہ گھر پارک پہنچ کر تحریک چلارہی خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔










