ممبئی ۔ 22 فروری (یو این این) بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے کہا ہے کہ نئی آنیوالی فلم ’’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘‘ ان کی حقیقی زندگی سے کوئی مماثلت نہیں رکھتی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر کی آئندہ آنیوالی فلم شادی کے سائیڈ ایفیکٹ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک شوہر شادی کے بعد بھی تنہا زندگی گزارنے کی خواہش رکھتا ہے تاہم میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فرحان اختر کا کہنا تھا کہ فلم شادی کے سائیڈ ایفیکٹس میری حقیقی زندگی سے کوئی مماثلت نہیں رکھتی فرحان اختر نے مزاحیہ فلم اور اپنی زندگی کے مستقبل میں منصوبوں کے حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کی۔ فرحان اختر کی نئی آنیوالی فلم شادی کے سائیڈ ایفیکٹس میں بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔