کویت سٹی 25 فروری (اسپوتنک): کویت کے شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جنوبی کوریا ، تھائی لینڈ اور اٹلی جانے والی اوروہاں سے آنے والی پروازیں ملتوی کردی ہیں۔
شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا ، ’’وزارت صحت کی سفارش پر کویت میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کے بعد ، جنوبی کوریا ، تھائی لینڈ اور اٹلی کی پروازیں ملتوی کردی گئیں کیونکہ یہ ممالک فی الحال کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔‘‘
شہری ہوابازی اتھارٹی نے بتایا کہ ان ممالک کے مستقل رہائشیوں کو ، جو ان ممالک میں دو ہفتوں سے زیادہ عرصہ مقیم ہیں ، کویت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ، جب کہ ان ممالک سے آنے والے کویت کے رہائشیوں کو جب وہ یہاں آئیں گے تو انہیں الگ رکھا جائے گا۔‘‘
واضح رہے کہ کویت کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ ایران سےآئے دو افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ کویت میں اب تک پانچ لوگوں میں کورونا وائرس انفیکشن ہے۔