لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) اور این آرسی کی مخالفت میں حسین آباد واقع گھنٹہ گھر پر چل رہے خواتین کے مظاہرے میں ڈالی گنج کی رہنے والی ایک عورت کی موت ہوگئی۔

مظاہرہ کررہی عورتوںکا کہنا ہے کہ گزشتہ ۲۱-۲۲؍فروری کو ہوئی بارش کے دوران دھرنے میں بیٹھی عورت بری طرح بارش میں بھیگ گئی تھی جس سے اسے تیز بخار ہوگیا۔
گھروالوںنے عورت کو علاج کےلئے اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔ ساتھی عورت کی موت کی اطلاع پہنچتے ہی گھنٹہ گھر پر مظاہرہ کررہی عورتوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔









