لکھنؤ(نامہ نگار)نرس کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کی آبروریزی کرنے اور مارپیٹ کے الزام میں گڑمبا پولیس نے ایک ڈاکٹرکو آج گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ڈاکٹر کے خلاف گذشتہ سال گڑمبا تھانہ میں آبروریزی اور مارپیٹ کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ ایس پی گومتی پار حبیب الحسن نے بتایا کہ ڈاکٹر کنہیا لال کا کلیان پور علاقے میںنرسنگ ہوم تھا اس نرسنگ ہوم میں کام کرنے والی ایک نرس کو ڈاکٹر نے شادی کا خواب دکھایا اور پھر اس سے جسمانی تعلق قائم کیا۔ کچھ دن بعد ڈاکٹر نے نرس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ نرس نے جب احتجاج کیاتو ملزم ڈاکٹر نے اس سے مارپیٹ کی۔ اس معاملہ میں نومبر ماہ میںنرس نے ملزم ڈاکٹر کے خلاف گڑمبا تھانہ میںآبروریزی اور مارپیٹ کی رپورٹ درج کرائی۔ تفتیش کے بعدآج گڑمبا پولیس نے ملزم ڈاکٹر کو ٹیڑھی پلیا کے نزدیک سے گرفتار کر لیا ہے۔