اس وقت کورونا وائرس دنیا کے تقریبا چالیس ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ایشیا اور مغربی ایشیا کے ممالک منجملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ایران اور پاکستان کو بھی کورونا وائرس کا سامنا ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب تک بیاسی ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے بتیس ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ دو ہزار آٹھ سو سے زائد افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
ایران میں بھی کورونا کے متعدد کیسز سامنے آئے جس کے بعد جنگی سطح پر اس کو کنٹرول کرنے کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔
عوام زیادہ سے زیادہ احتیاط کر رہے ہیں اور پبلک پلیسز پر جانے سے پرہیز کر رہے ہیں۔ اسی کے تناظر میں قم المقدس میں کورونا کے خلاف سپاہ پاسداران نے مہم کا آغاز کر دیا ہے اور حرم کے اطراف اور پورے قم میں دوائیں ڈالی جا رہی ہیں۔