جونپور۔ (نامہ نگار)۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو کی پچیس فروری کو ضلع آمد پروگرام کے سلسلہ میں یوتھ ان ایکشن کی تیاری کا جلسہ ہوا جہاں شمالی ہندوستان رابطہ سیل کے ریاستی کوآرڈینیٹر شترودر پرتاپ نے کہا کہ پروگرام کے سلسلہ میں سبھی متعلقہ افراد کمر کس لیں اس دن زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پروگرام م
یں لائیں تاکہ سبھی لوگ پولنگ کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ سکیں۔بی جے پی ضلع صدر ہریش چندر سنگھ نے ملک کے موجودہ حالات پر گفتگو کی اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ بی جے پی کاشی حلقہ کے تنظیم سکریٹری چندر شیکھر نے جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے نوجوانوں کو بیدار کیا۔ شہر کے ٹی ڈی نسواں کالج میں ہوئے جلسہ میں موجود سیکڑوں کارکنان کے درمیان بی جے پی کے نوجوان رہنما اور سابق آنجہانی وزیر اما ناتھ سنگھ کے بیٹے کے پی سنگھ نے کہا کہ پچیس فروری کے پروگرام میں ووٹر رجٹریشن ہوگا جہاں رائے دہندگان کو بیدار کیا جائے گا۔اس موقع پر راکیش، ایشور دیو سنگھ، انل سنگھ، متھلیش پرتاپ سنگھ، انوج سنگھ سمیت سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔