چندولی۔ (نامہ نگار)۔اترپردیش اساتذہ اہلیتی امتحان ٹی ای ٹی ضلع کے مہیندر ٹیکنکل انٹر کالج پر صبح ۱۰ بجے سے دوپہر ۳۰:۱۲بجے تک ہوا۔ جس میں ۱۲۰۰ امیدواروں کے مقابلہ ۱۱۲۵ امیدواروں نے ۲۵ درجات میں امتحان دیا۔ جب کہ ۷۵ امیدوار غیر حاضر رہے۔ جس میں ۵۰ ممتحن ، ۳فلائنگ اسکواڈ اور مشاہد کی شکل میں بلاک تعلیمی افسر مکیش رائے، سیکٹر مجسٹریٹ راجیندر پرساد یادو صدر موجود تھے۔ وہیں زونل مجسٹریٹ کی شکل میں پنڈت شیو ساگر دوبے نے بھی موقع پر جاکر معائنہ کیا۔ اس دوران حفاظتی بندوبست کے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے تھے۔ مہیندر ٹیکنکل انٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رام چندر شکلا، برجیش سنگھ، ششی سنگھ، منگلا سنگھ، چھوٹے سنگھ سمیت کالج کے اساتذہ امتحان کو بہتر طریقہ سے منعقد کرانے میں لگے