ہردوئی (وارتا)ہردوئی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران گولی چلنے کے سبب دولہا کے بھائی کی موت ہوگئی جبکہ اس حادثہ میں ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے لکھنؤ بھیج دیا گیا۔ ایس پی نتیش سنگھ نے بتایا کہ کوتوالی شہر علاقہ میں کل دیررات سیارام دھرم شالہ میں ماہولیا شیوبہار کے باشندے دیوشرن گپتا کے بیٹے کی بارات آئی ہوئی تھی۔ لڑکی والے غازی آباد سے تعلق رکھتے تھے۔ اسی دوراناایک تیز آواز میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ لوگوں نے دیکھا کہ ایک لڑکا اچانک زمین پر گر گیا۔اور گولی چلنے کا شور مچ گیا۔لڑکے کے قریب ہی ایک دوسرا لڑکا بھی زخمی حالت میں پڑا ہواتھا۔ اے ایس پی نے بتایا کہ دونوں لڑکے گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔دونوں کو ضلع اسپتال میں لے جایا گیا لیکن دولہا کے بھائی روہت کی اسپتال لے جاتے ہوئے موت ہوگئی۔ دولہا کے دوسرے رشتہ دار موہت کو شدید زخمی حالت میں لکھنؤ بھیج دیا گیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ اس حادثہ میںا ہل خانہ نے ایک شخص کی نشاندہی کی ہے جسے پولیس تلاش کررہی ہے۔ مزید جانچ کے لئے ویڈیو کی فٹیج کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔