افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ دارالحکومت کابل میں منعقدہ تقریب میں مسلح حملہ آوروں کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ حملے میں 27افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔افغان حکام کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تقریب کے دوران کیے گئے حملے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 18زخمی ہو گئے۔









