جنیوا، 7 مارچ ( یواین آئی) عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہفتہ کو کہا کہ پوری دنیا میں جان لیوا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے مرنے والوں کی تعداد 3380 ہو گئی ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 2873 نئے معاملے درج کئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 98،192 ہو گئی ہے
جس میں چین کے 80،711 افراد شامل ہیں ۔ چین کے ہیلتھ افسروں نے آج بتایا کہ وائرس انفیکشن کے 99 نئے معاملات کی تصدیق کی ہے اور اس جان لیوا بیماری سے جمعہ کو 28 افراد کی موت ہو گئی ۔ قومی صحت مشن کو 31 علاقوں سے نمونیا کے 80،651 معاملے سامنے آئے ،جس میں 22،177 انفیکشن سے متاثر ہیں، 5489 کی حالت نازک اور 3070 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 55،404 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی ملی چکی ہے۔