پورٹ ایلزابیتھ ۔جنوبی افریقہ نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن اپنی دوسری اننگ مین ہاشم آملہ کی ناٹ آئوٹ127 رنوں کی اننگ کی بدولت پانچ وکٹ پر 270رن بناکر اننگ ڈکلئیر کرنے کا اعلان کیا۔جس سے آسٹریلیا کو 448رنوں کا ہدف ملا۔آسٹریلیا نے اسکے جواب میںلنچ تک بغیر کسی نقصان کے 31رن بنا لئے تھے۔کرس روجرس 21
جبکہ ڈیوڈ وارنر 10رن بنا کر کھیل رہے تھے۔اسکے پہلے ہاشم آملہ نے اپنی 21ویں سنچری مکمل کی۔جو آسٹریلیا کے خلاف انکی پانچویں سنچری ہے۔انھوںنے ناٹ آئوٹ 127رن بنائے جسکے بعد کپتانگریم اسمتھ نے پانچ وکٹ پر 270رن کے اسکور پر اننگ ڈکلئر کر نے کا اعلان کیا۔جنونی افریقہ نے صبح17اوور میں 78رن جوڑے ڈی کاک34آج آئوٹ ہونے والے میزبان ٹیم کے واحد بلے باز رہے۔آسٹریلیا کو آج71اور کل 90اوور کھیلنے کو ملیں گے۔کل حالانکہ بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔روجرس اور وارنر نے دوسری اننگ میں ٹھوس شروعات دلائی۔روجرس نے تین چوکے جڑے اور سیریز میں پہلی بار ڈبل گنتی میں پہونچے۔جنوبی افریقہ کو بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز پارنیل کی مدد نہیں مل پائیں گی۔کیونکہ انکی گروئن میں پہلی اننگ میں چوٹ لگ گئی تھی جس سے جنونی افریقہ کے پاس اب صرف تین اہم گیندباز باقی ہیں۔اس سے پہلے آج ہاشم آملہ93رن سے آگے کھیلنے اترے اور آسٹریلیا کے خلاف پانچویںسنچری مکمل کی۔انھوں نے176گیند کی اپنی اننگ میں16چوکے لگائے۔وہیں دوسری جانب جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرس نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، اس کے ساتھ ساتھ ویلیئرز نے ٹسٹ میچوں میں چھکوں کی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ وہ ٹسٹ میچوں میں 50 چھکے لگانے والے جنوبی افریقا کے دوسرے اور دنیا کے 28 ویں کھلاڑی بن گئے۔ ویلیئرز سے قبل جنوبی افریقا کی طرف سے جیک کیلس بھی یہ کار نامہ انجام دے چکے ہیں۔ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس ہے، انہوں نے 96 میچوں میں 100 چھکے لگائے تھے۔ پورٹ الزبتھ میں کینگروز کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹسٹ کی پہلی اننگ میں ویلیئرز نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری اسکور مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کی انیسویں سنچری ہے اور اسی اننگ میں انہوں نے ایک چھکا لگا کر کیریئر کے 50 چھکے بھی مکمل کئے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹسٹ میچوں میں مسلسل بارہ نصف سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویلیئرس نے یہ سنگ میل آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں عبور کیا۔ ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں نصف سنچری اسکور بنا کر ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز، ہندوستان کے گوتم گھمبیر اور وریندر سہواگ کا ٹسٹ میچوں میں مسلسل گیارہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔