کنگسٹن ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دھماکہ خیز سلامی بلے باز کرس گیل پیٹھ کے نچلے حصے میں درد کی وجہ سے انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی تین میچوں کی سیریزمیں نہیں کھیل سکیں گے۔ کیریبین بورڈ نے کہا ہے کہ گیل نے آئرلینڈ کے ساتھ کھیلے گئے پہلے ٹوئنٹی -20 میچ کے دوران درد کی شکایت کی تھی۔ اس درد کی وجہ سے وہ دوسرے ٹوئنٹی -20 میچ میں نہیں کھیل سکے تھے۔ گیل نے نومبر 2013 کے بعد ٹیم میں واپسی کی تھی، اب کیریبین بورڈ گیل کو ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ سے پہلے فٹ حالت میں دیکھنا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز سے دور رکھا
گیا ہے۔ عالمی کپ کا انعقاد مارچ – اپریل میں بنگلہ دیش میں ہونا ہے۔ گیل کے مقام پر ڈوائن اسمتھ کو آئرلینڈ کے ساتھ ہونے والے واحد ون ڈے میچ اور انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی تین میچوں کی سیریز کے لئے کیریبین ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ ایشیا کپ کی شروعات سے پہلے بنگلہ دیش کو جھٹکا لگا ہے۔ اوپنر تمیم اقبال گردن کے درد کی وجہ سے 25 فروری سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں نہیں کھیل پائیں گے۔تمیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں نہیں کھیل پائے تھے اور بنگلہ دیش ون ڈے سیریز کے تینوں میچ ہار گیا تھا۔ سلیکٹرس نے آل راؤنڈر محموداللہکے خراب فارم کو دیکھتے ہوئے انہیں ایشیا کپ کی ٹیم میں انتخاب کیا ہے۔ ضیائالرحمن اور امرائوالقیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔