وال اسٹریٹ میں 1987 کے بعد سب سے شدید مندی کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں بھی کمی آگئی جہاں جاپان، تھائی لینڈ اور بھارت کے بینچ مارک میں 10 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس پر تشویش بڑھنے اور دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا میں مارکیٹ گرنے کے بعد دنیا بھر میں اعتماد میں کمی آئی جس کی وجہ سے مارکیٹوں میں یہ رد عمل سامنے آیا۔









