نئی دہلی،13مارچ(یواین آئی)دہلی حکومت نے خطرناک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اس ماہ کے آخر سے شروع ہونے والی انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل)سمیت سبھی کھیلوں کے انعقاد پر جمعہ کو پابندی لگا دی۔
دہلی کے نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سیسودیا نے پریس کانفرنس میں کہا،’’دہلی حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے آئی پی ایل سمیت سبھی کھیل،بڑے سیمینار،کانفرنس وغیرہ کے انعقاد پر پابندی لگا دی ہے۔‘‘