نئی دہلی(بھاشا) بین الاقوامی تیزی کے درمیان زیر جائزہ ہفتے میں دہلی تیل بازار میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں تیزی درج کی گئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق ملیشیائی ڈیریویٹیو ایکسچینج میں پام آئل کی وعدہ قیمت ہفتے میں ۴ء ۳ فیصد کی تیزی کے ساتھ ۸۳۶ ڈالر فی ٹن ہو گئی ۔ سرسوں ایکسپلر تیل دادری اور بنولا مل ڈلیوری تیل ہریانہ کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۷۵۰۰ روپئے اور ۶۳۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ پامو لین آر بی ڈی اور پامو لین کانڈلا تیل کی قیمت ۵۰ روپئے
کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۶۶۵۰روپئے اور ۶۳۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ خام پام تیل ایکس کانڈلا کی قیمت ۱۰۰ روپئے بڑھ کر ۵۴۰۰ روپئے کوئنٹل بندہوئی۔ سو یا بین رفائنڈ مل ڈلیوری اندور اور سو یا بین ڈیگم کانڈلا تیل کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۷۵۵۰ روپئے اور ۷۳۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔
ناریل تیل کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۱۷۰۰ :۱۷۵۰ روپئے فی ٹین بند ہوئی ۔ وہیں دوسری جانب آمد کے مقابلے مانگ کمزور پڑنے سے مونگ پھلی مل ڈلیوری تیل گجرات کی قیمت ۲۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۷۵۰۰ روپئے کوئنٹل اور مونگ پھلی سالوینٹ رفائنڈ تیل کی قیمت ۵۰ روپئے گر کر ۱۹۰۰:۱۹۵۰ روپئے فی ٹین بند ہوئی ۔ ا س کے علاوہ وہیں کرانہ بازار میں چنندہ مسالوں کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق گھریلو اور غیر ملکی مانگ کمزور پڑنے سے سیاہ مرچ کی قیمت ۵۲۰:۶۵۰ روپئے سے گھٹ کر ۱۰ روپئے کے نقصان کے ساتھ ۵۱۰:۶۴۰ روپئے کلو بند ہوئی ۔