لندن، 19 مارچ (ژنہوا) دنیا بھر میں وبا کی شکل اختیار کر چکے کورونا وائرس (كووڈ- 19) کے خطرات کو دیکھتے ہوئے برطانیہ کی حکومت نے جمعہ سے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے بدھ کو یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سروس کو مسلسل کورونا وائرس سے لڑنے کی ضرورت ہے اور صحت و پولیس اہلکاروں کے بچے اسکول جا سکتے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے مقامی انتظامیہ نے جمعہ سے اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے حالانکہ استاد اگلے دو دنوں تک اسکول جاتے رہیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا’’ہم تمام پیش رفت پر لگاتار قریب سے جائزہ لیتے رہیں گے اور کوئی سخت قدم اٹھانے کے لئے نہیں ہچکچائیں گے‘‘۔
صحت اہلکاروں کے مطابق برطانیہ میں اب تک 104 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہو ئی ہے جس میں 32 افراد کی موت بدھ کو ہوئی ہے۔ ملک بھر میں فی الحال 2626 افراد اس وائرس کی زد میں ہیں۔