نئی دہلی(بھاشا) نئے بینک لائسنس کے لئے آئی درخواستوں کی جانچ کر رہی ومل جالان کمیٹی کا آخری جلسہ منگل کو ہو گا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر اور کمیٹی کے سر براہ جالان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہمارا جلسہ ۲۵ فروری کو ہو رہا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ آخری جلسہ ہو گا۔ اس کے بعد یہ کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات ریزرو بینک کو سونپ دے گی ۔کمیٹی کا پہلا جلسہ یکم نومبر ۲۰۱۳ کو ہوا تھا۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میںریزرو بینک کی سابق ڈپٹی گورنر اوشا تھو
راٹ ، سیبی کے سابق چیئر مین سی بی بھاوے اور ریزرو بینک کے مرکزی بورڈ آف ڈائرکٹر کے نچیکیت ایم مور شامل ہیں۔ سینٹر ل بینک کو شروع میں یکم جولائی ۲۰۱۳ کو ۲۷ درخواستیں موصول ہوئی تھی۔ ان میں سے ٹاٹا سنس اور ویلو انڈسٹریز نے درخواستیں واپس لے لی تھیں ۔