دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلے خوف کے باعث جہاں لوگ احتتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں تک محدود ہورہے ہیں وہیں اب سرچ انجن گوگل نے بھی اس حوالے سے اپنا ڈوڈل جاری کردیا۔
گوگل کی جانب سے جاری گردہ ڈوڈل میں لوگوں کو ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ سمجھایا ہے۔

گوگل نے اپنے ڈوڈل میں انفیکشن کنٹرول کرنے کی ابتدا کرنے والے اور ہاتھوں کی صفائی میں رہنمائی کرنے والے ہنگری کے معالج اگناز سیمیلویس (Ignaz Semmelweis) کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
آپ کو یہ سن کر ضرور حیرانی ہوگی کہ میڈیسن میں بھی ہاتھ دھونے کا رواج ہمیشہ سے عام نہیں تھا، 19ویں صدی کے وسط میں ڈاکٹر اگناز سیمیلویس نے یہ بات نوٹ کی کہ مائیں بچوں کو جنم دینے کے فوری بعد کسی نامعلوم بیماری میں مبتلا ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد چند کی موت بھی واقع ہوئی۔









