بھونیشور، 21 مارچ (یو این آئی) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اتوار کو اوڈیشہ کے وزیراعلی اور بیجو جنتا دل کے سربراہ نوین پٹنائک نے پیر سے 29 مارچ تک ریاست کے پانچ اضلااع اور آٹھ شہروں میں پوری طرح لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
مسٹر پٹنائک نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے لوگوں اور ریاست کی حفاظت کے لئے اہم قدم اٹھائیں اور قر بانی دیں۔انہوں نے کہا ’’ ہمارے یہاں 300 سے زیادہ ایسے لوگ ہیں جو حال ہی میں بیرونی ممالک سے واپس آئے ہیں۔ انہیں اپنے گھروں میں الگ رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک سے واپس آنے والے لوگوں میں کھردا، کٹک، گنجم، کیندر پاڑہ اور انجل ضلع اور پوری ، راور کیلا، سنبھل پور، بالاسور، جسپور روڈ۔ جس پور شہر اور بھدرک شہروں کے لوگ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان ضلعوں میں 70 فیصد سے زیادہ وہ لوگ ہیں جو 3200 سے زیادہ لوگ بیرونی ممالک سے واپس آئے ہیں۔ ان سبھی مقامات کو پہلے مرحلے کے تحت اتوار کی صبح سات بجے سے 29 مارچ کی رات نو بجے تک پوری طرح لاک ڈاؤن کردیا جائے گا۔