کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ سے جہاں دنیا بھر میں کاروبار متاثر ہوئے ہیں وہیں کئی چیزوں کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے اور انتظامی معاملات کو چلانے میں بھی دنیا مشکلات کا شکار ہے۔کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی دوری یا خود کو رضاکارانہ طور پر گھر تک محدود کرنے کی وجہ سے دنیا بھر کے کئی اعلیٰ عہدے غیر فعال بن گئے ہیں جس وجہ سے کچھ انتظامی مسائل بھی پیش آ رہے ہیں۔









