سور ج کی تیز شعاعوں کے با عث پیدا ہونے والے جلد کے کینسر سے بچنے کے لیے کئی سن اسکرین اور کریمیں ما رکیٹ میں دستیاب ہیں۔ تاہم ما ہرین کے مطا بق در ست غذا کا استعما ل بھی اس خطر ناک مر ض سے محفو ظ رکھ سکتاہے۔ ایک حالیہ تحقیق سے ثا بت ہوا ہے کہ مچھلی،زیتو ن کے تیل اور دہی کا استعمال جلد کے کینسر سے بچا نے میں اہم کردار ادا کر تاہے۔جرمن یونیورسٹی میں کی جا نے والی ایک تحقیق کے مطابق ان غذا ں میں موجو د اجزا جلد کو سور ج کی شعا عو ں کے خطر نا ک اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔تحقیق کے مطا بق سر خ اور گہرے رنگوں کی سبزیاں اور پھل جیسے ٹما ٹر ، تر بو ز ،کینو اور گا جر بھی جلد کے کینسر سے بچاؤمیں معا ون ثا بت ہو سکتے ہیں۔