لکھنئو،29 مارچ(یو این آئی)کورونا وائرس کے انفکشن کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ صوبہ کی سرحد میں داخل ہونے والے ہر شخص کو 14روز کا قرنطینہ یا آئسولیشن میں ضرور رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کورونا سے حفاظت کے لئے تشکیل ٹیم 11کے ساتھ صورت حال کا باقاعدہ جائزہ لینےکے بعد لوگوں کو یقین دلایا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں کسی کی بھی تنخواہ اس کا مالک نہیں کاٹے گا۔
لاک ڈاؤن کے عرصہ میں آنے والی تمام پریشانیوں کے تدارک کے لئے 11سینئر افسران کی قیادت میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔