لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ مظفرنگر فسادات کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی سریش رانا نے حکومت سے اضافی تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اسمبلی اسپیکر ماتا پرساد پانڈے کو خط تحریر کیا ہے۔اسپیکر نے کہا ہے کہ انہیں سریش رانا کا خط موصول ہوا ہے ۔اس خط کے بارے میں حکومت کو آگاہ کرا دیاگیا ہے۔ حکومت اس پر غور کر رہی ہے۔ بی جے پی لیڈر حکم سنگھ نے کہاکہ حکومت نے تشدد کے دو ملزمین کو زیڈ زمرہ کا تحفظ دیا ہے جبکہ ان میں سے کوئی بھی اسمبلی کا رکن نہیں ہے۔ اسمبلی رکن ہونے کے سبب رانا کو بھی اضافی تحفظ دیا جانا چاہئے۔