نئی دہلی ، اپریل ؛ دہلی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے متاثرین کے علاج میں مصروف طبی اہلکاروں کی موت ہو جانے پر ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی ۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو یہ اعلان کیا ۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے علاج میں جو بھی ملازمین مصروف ہیں چاہے وہ ڈاکٹر، نرس یا صفائی ملازم ہو اگر اس کی موت ہو جاتی ہے تو دہلی حکومت اس کے اہل خانہ کو بطورِ اعزاز ایک کروڑ روپے کی رقم دے گی ۔