لندن، 6اپریل (یواین آئی) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس مثبت آنے کے 10 دنوں کے بعد اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔
برطانوی صحت حکام نے کہا’’وزیراعظم میں اب بھی کورونا وائرس کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں. ڈاکٹروں نے احتیاطا انہیں اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر جانسن میں گزشتہ 27 مارچ کو کورونا وائرس مثبت پائے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں۔