نئی دہلی، 7 اپریل حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ کی طلب کو دیکھتے ہوئے مدافعتی اوردرد کش سے متعلق کچھ ادویات کی برآمدات کھول دی ہے۔مرکزی کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ’ڈائرکٹوریٹ جنرل فار فارن ٹریڈ ‘ نے اس بابت نوٹیفکیش کل دیر شام جاری کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقریبا 25 ادویات برآمدات کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ یہ ادویات مدافعتی مزاحمت میں اضافہ کرنے اوردرد کش سے متعلق ہیں۔
ان ادویات میں وٹامن سے متعلق ادویات بھی ہیں ۔نوٹیفکیشن کے ذریعے حکومت نے تین مارچ کو جاری نوٹیفکیشن میں تبدیلی کی ہے۔ حکومت کا فیصلہ فوری طور پر لاگو ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے قوت مدافت بڑھانے اوردرد کش ادویات کی بھی زبردست مانگ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک میں اس طرح کی ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران اسییشل اکنامک زون میں ادویات اورطبی آلات بنانے والی یونٹس جاری رکھنے کی ہدایت دی تھی۔
قابل غور ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کے دوران کئی ممالک کے سربراہوں نے طبی اور ادویات کی مدد مانگی ہے۔