ممبئی، 8 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے ہیرو رہتک روشن کورونا وائرس کی وبا کے اس مشکل وقت میں 1.2 لاکھ ضرورت مند لوگوں کوکھانا مہیا کرارہے ہیں۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے بالی ووڈ کے کئی ستارے آگے آئے ہیں۔
رہتک روشن نے بھی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) اکشے پاتر فاؤنڈیشن سے ہاتھ ملایا ہے اور تقریباً 1.2 لاکھ ضرورت مندوں کو ڈبہ بند کھانا بانٹنے کا اعلان کیا ہے۔









