نئی دہلی، 11 اپریل (یواین آئی) حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد لاک ڈاؤن کے حالات کے پیش نظر کسانوں کو 15531 کروڑ روپے کی مالی مدد دی ہے۔
وزارت زراعت کے مطابق کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) کے تحت 24 مارچ سے لاگو لاک ڈاؤن کے دوران تقریبا 7.77 کروڑ کسان خاندانوں کو فائدہ دیا گیا ہے اور ابھی تک 15،531 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔
حکومت نے اپریل کے پہلے ہفتے میں یہ رقم کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔ اس منصوبہ کے تحت کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپے کی مالی مدد دی جاتی ہے۔ تین قسطوں میں یہ رقم کسانوں کو ملتی ہے۔
خیال رہے ملک میں تقریبا 14 کروڑ کسان خاندان ہے۔