ممبئی۔ ان دنوں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون (Lockdown) چل رہا ہے۔ اس دوران اپنی حفاظت کے لئے عام سے لے کر خاص تک ہر کوئی گھر میں بند ہے۔
وہیں، بات کریں بالی ووڈ ستاروں کی تو ان دنوں ہر کوئی اپنا خالی وقت پوری طرح سے استعمال کرنے کی کوشش کرتا نظر آ رہا ہے۔ کوئی اپنے کنبے کے ساتھ وقت گزار رہا ہے تو کوئی گھر کے کاموں میں مصروف ہے۔ اس بیچ سبھی اپنے سوشل اکاونٹس کے ذریعہ اپنے مداحوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) زبردست سرخیوں میں آ گئی ہیں۔
کٹرینہ ان دنوں اپنے کوارنٹائین وقت کو الگ ہی انداز میں گزار رہی ہیں۔ وہ خود کو گھر کے کاموں میں مصروف کئے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کا برتن مانجنے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا، وہیں، اس کے بعد وہ اپنے گھر میں جھاڑو لگاتے دکھائی دی تھیں۔ لیکن اب کٹرینہ کیف نے اپنے گھر پر کھانا پکانا بھی شروع کر دیا ہے۔ کٹرینہ اپنی بہن ایزابیل کیف کے ساتھ کچن میں کچھ پکاتی ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے کھانا پکانے کا ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کیا ہے۔
کٹرینہ کیف نے اپنی بہن کے ساتھ کچھ اسپیشل پکایا ہے، لیکن کیا بنایا ہے اس کا پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔ وہ کیا پکا رہی ہیں یہ انہیں خود بھی پتہ نہیں ہے۔ ایزابیل کے ساتھ کھانا بنانے کا ویڈیو پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کٹرینہ کیف نے کیپشن میں لکھا۔ ہمیں نہیں پتہ ہم کیا بنا رہے ہیں۔ ہم آپ کو بتا دیں گے جب ہمیں پتہ چلے گا۔