ممبئی ۔ (ایجنسی ) عامر کی فلم ’ دھوم تھری‘ کے باکس آفس پر نئے ریکارڈ بنانے کے بعد سے فلموں کا بازار ٹھنڈا پڑا تھا ، لیکن پرینکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کی فلم ‘غنڈے ‘ نے ایک بار پھر باکس آفس
پر زور دار دستک دی ہے ۔ آخر کار فلم ۱۰۰کروڑ کے کلب میں شامل ہو ہی گئی ہے ۔باکس آفس کے اعدادوشماربتاتے ہیں کہ فلم نے گھریلو اور اوورسیز کے بازار کو ملا کر ۱۰۰ کروڑ کی کمائی کر ڈالی ہے ۔ فلم نے گھریلو مارکیٹ میں اب تک ۸۲ کروڑ اور اوورسیزمیں۱۸ کروڑ کی کمائی کر لی ہے ۔ مجموعی طور پر فلم نے۱۰۰ کروڑ کی کمائی کر لی ہے ۔ فلم کی اوپننگ زبردست تھی ۔ فلم کا ویک اینڈ کلیکشن ۵۰ کروڑ کے قریب تھا ۔ فلم نے دو دن میں تیس اور پانچ دن میں پچاس کروڑ سے زیادہ کمائی کر لی تھی ۔ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی فلم غنڈے میں پرینکا چوپڑا ، ارجن کپور اور رنویر سنگھ اہم کردار میں ہیں ۔ پرینکا فلم میں ایک کیبرے رقاصہ بنی ہیں ۔ رنویر اور ارجن غنڈے بنے ہیں ، جو کوئلہ کی کانوں میں چوری کر کے اپنی زندگی چلاتے ہیں ۔