علی گڑھ11اپریل؛گزشتہ 24 مارچ کے بعد سے آج تک کل 18روز بعد ہی حکومت اور ضلع انتظامیہ کے تمام تر دعوے کھوکھلے نظر آنے لگے ہیں جبکہ ابھی 21 روز کے لاک ڈاؤن کی اتنی مدت گزرنے کے با وجود حکومت کی جانب سے غریب مزدور کے لئے کھانے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ایسے میں جبکہ مکمل لاک ڈاؤن کے سب ملک بھر کے تمام مزدور اپنے اپنے گھروں میں قید ہیں اور انکی روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہوا ہے۔
جب کہ مرکز کی مودی حکومت اور اتر پردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے کسی کو بھی کھانے کی کوئی کمی نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن بیشترغریب مزدور وپنے پاس تمام تر موجود کھانے کا راشن و جمع پیسے خرچ کر نے کے بعد اب حکومت کی جانب مدد کی غرض سے دیکھنے کو مجبور ہیں اور ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی طرح کے موئثر اقدامات نہیں کئے ہیں۔