نئی دہلی، 12 اپریل ( یواین آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 900 سے زیادہ نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8356 ہو گئی اور اس دوران اس وبا سے 34 افراد کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد 273 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 909 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اس وبا کے 8356 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 716 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 1761 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور127 افراد کی موت ہوچکی ہے. مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد ہلاک ہوئے اور187 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔