کیلی فورنیا: امریکا کے ایک سپراسٹور میں خاتون گاہک کو 1 ہزار 800 ڈالر مالیت کی اشیا کو چاٹنے پر ان اشیا کو ناقابل فروخت قرار دیکر حراست میں لے لیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سپراسٹور میں 53 سالہ خاتون گاہک نے 1800 ڈالر کی خریداری سے قبل تمام اشیا کو چاٹا جس پر دکاندار نے پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے مذکورہ خاتون کو کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔









