بہار میں عازمین حج کا کوٹا 12400 ہے۔ اس بار 4857عازمین حج نے فارم بھرا ہے۔ حج کی پہلی اور دوسری قسط کی رقم جمع ہوگئی ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہتا تو تیسری قسط اپریل کے مہینہ میں جمع کی جانی ہے لیکن کورونا لوک ڈاؤن کے سبب تیسری قسط کی کو ئی تاریخ نہیں آئی ہے اور ایسے بھی عازمین حج ہیں جو اپنی دوسری قسط کی رقم جمع نہیں کرا سکے تھے۔
ایسے لوگوں سے حج کمیٹٰی نے اپیل کیا ہیکہ وہ گھبرائے نہیں، جن لوگوں نے حج کی دوسری قسط کی رقم جمع نہیں کراسکے ہے وہ تیسری قسط کے ساتھ رقم جمع کرا سکیں گے۔لیکن اسی درمیان حج ہوگا یا نہیں، یہ معاملا سرخیوں میں آگیا ہے۔ کورونا سے دنیا کے تمام ممالک متاثر ہیں۔ ایسے میں یہ خبر خوب چرچہ میں ہیکہ اس بار حج کا معاملا منسوخ ہوسکتا ہے۔
لیکن بہار ریاستی حج کمیٹی نے اس خبر کو غلط بتایا ہے ساتھ ہی لوگوں سے افواہوں پر دھیان نہیں دینے کی اپیل کی ہے۔بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین الیاس حسین عرف سونو بابو نے نیوز 18سے بات کرتے ہوئے کہا کی حج ایک دینی فریضہ ہے اور اب تک کسی طرح کا کوئ اوفیشیل بیان نہیں آیا ہے اسلئے لوگوں کو امید رکھنی چاہئے کی اس سال حج ضرور ہوگا۔واضح رہیکہ حج کی پہلی قسط 81 ہزار روپیہ اور دوسری قسط 1 لاکھ 20 ہزار روپیہ کی رقم زیادہ تر عازمین حج نے جمع کروائی ہے۔
بہار میں 60 فیصدی عازمین حج کولکتہ امبارکیشن پوائینٹ سے جائیں گے اور چالیس فیصدی عازمین گیا امبارکیشن پوائینٹ سے۔ جن لوگوں نے پیسہ جمع کرا دئے ہیں وہ کورونا کو لیکر مچی افرا تفری میں پریشان ہیں کی حج ہوگا یا نہیں اور اگر حج نہیں ہوگا تو انکے پیسوں کا کیا ہوگا۔
حج کمیٹی نے صاف کیا ہیکہ اگر ایسی حالت آگئ تو عازمین حج کی جانب سے جمع کی گئی رقم انکے کھاتے میں واپس کردی جائےگی۔ لیکن حج منسوخ ہونے کے معاملے میں سعودی عرب نے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔بہار سے جائیں گے اس سال 24 خادم الحجاج
حج کمیٹی یہ بھی کہا کی حج جولائی کے مہینہ میں ہونا ہے اور ابھی تین مہینے باقی ہے۔ اسلئے وقت سے پہلے کچھ کہنا بے معنی ہے۔حج کمیٹی کے مطابق سعودی عرب کبھی نہیں چاہےگا کی حج نہیں ہو۔
حج کمیٹی نے کہا کی حج کے سبب سعودی کی معیشت مضبوط ہوتی ہے ایسے میں حج منسوخ کرنے کا معاملہ صرف افواہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ حج کمیٹی کا کہنا ہیکہ ممکن ہے کہ دنوں کے حج کے سفر کو کم کرکے 20 دن کا حج سفر بنایا جائے لیکن اس سلسلے میں کسی سے کوئی بات نہیں ہو پارہی ہے۔
حج کمیٹی کے مطابق مرکزی حج کمیٹی اور ریاستی حج کمیٹیوں کا دفتر لوک ڈاؤن کے سبب بند ہے، کسی سے اس معاملے میں کوئی بات نہیں ہو پارہی ہے۔ عازمین حج کو حج کے تعلق سے پر امید رہنے کی ضرورت ہے ساتھ ساتھ اس مقدس سفر کی تیاری اور حج کی تربیت کا کام بھی جاری رہنا چاہئے۔
بہار حج کمیٹی میں ددرخواست داخل کرنے والے عازمین میں اب تک کسی نے اپنے سفر کو کسی نے کینسل نہیں کرایا ہے۔صحت کی بنیاد پر حج کے اپنے سفر کو لوگ پہلے بھی کینسل کراتے رہے ہیں۔ حج کمیٹی نے واضح کیا ہیکہ عازمین حج، حج کی امید رکھے اگر سب کچھ بہتر ہوا تو حج ہوگا اور اگر حج نہیں ہوا تو انکا پیسہ انکے کھاتے میں بھیج دیا جائےگا۔لوگ ڈاؤن کے سبب دفاتر بند ہے۔ حج کمیٹی کے ملازمین بھی اپنے گھروں سے کام کررہے ہیں۔
حج کمیٹی نے عازمین حج سے اپیل کیا ہیکہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور آس پاس کے لوگوں کو بھی اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کرے۔ حج کو لیکر بلکل نہیں گھبڑائیں۔ امید ہیکہ حج ہوگا اور لوگ اس مقدس عبادت کی تیاری اپنی سطح سے کرتے رہے۔