نئی دہلی 14 اپریل (یواین آئی) کورونا وائرس ‘کوویڈ ۔19’ کے پیش نظر تمام باقاعدہ گھریلو اور بین الاقوامی مسافر پروازیں 3 مئی تک منسوخ رہیں گی۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاون کی مدت 25 مارچ سے 3 مئی تک بڑھانے کے فیصلے کے بعد اگلے 19 دن کے لئے باقاعدہ مسافر پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
وزارت نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ “تمام باقاعدہ ملکی اور بین الاقوامی پروازیں 3 مئی کی رات 11.59 منٹ تک کے لئے معطل کی جاتی ہیں۔”
اس مدت کے دوران ، خصوصی انتظامات کی طرح خصوصی مسافر پروازیں اور کارگو پروازیں موجودہ انتظامات کی طرح جاری رہیں گی۔
کوویڈ ۔19 کے پیش نظر 22 مارچ سے ملک میں آنے اوریہاں سے جانے والی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ گھریلو پروازیں بھی 25 مارچ سے معطل کردی گئیں۔ ملک بھر میں 25 مارچ سے 21 روزہ لاک ڈاؤن کی مدت منگل کو ختم ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ملک سے اپنے خطاب میں 19 دن کی توسیع کرکے 3 مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد ، شہری ہوا بازی کی وزارت نے پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔