دہلی: کورونا وائرس سے مرنے والوں کو دفنانے میں آرہی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے دہلی وقف بورڈ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وقف بورڈ نے دہلی کے ایک قبرستان کو کووڈ -19 قبرستان کانام دیا ہے۔ اس قبرستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کو دفنایا جائے گا۔
بورڈ نے اس بارے میں دہلی کے محکم صحت کو بھی ایک خط لکھ ک یہ جانکاری دی ہے۔ وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ اطلاع کی کمی کی وجہ سے لوگ کورونا سے مرنے والوں کو قبرستان میں دفنانے نہیں دے رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس طرح کی پریشانی دوسری ریاست میں بھی آرہی ہے۔
دہلی وقف بورڈ نے کورونا سے مرنے والوں کو دفنانے کی پریشانی کو دور کرے ہوئے رنگ روڈ پر ملینیم پارک کے پاس جدید قرستان کے نام سے مشہور قبرستان کو کووڈ19قبرستان بنایا ہے۔ یہاں کسی بھی علاقے سے کورونا وائرس پازیٹو مریض کی لاش کو دفنایا جاسکتا ہے۔
بورڈ نے محکمہ صحت کو لکھے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے سبھی اسپتالوں کو یہ اطلاع کرے وہ اگر کسی کوروناوائرس پازیٹو کی موت ہوتی ہے تو وہ رنگ روڈ میں واقع جدید قرستان میں لاشوں کو دفن کرسکتا ہے۔