ممبئی،16/اپریل: )ریاست مہاراشٹر میں ایک جانب جہاں کوروناوائرس کے امراض میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہاہے وہیں اس مرض سے نجات پاکرمکمل طورپرصحتیابی حاصل کرنے والوں کی بھی ایک اچھی خاصی تعدادکی اطلاعات موصول ہورہی ہے۔اسے ریاست کے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے کوروناکے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کے آثار قراردیاہے۔
آج ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اس ضمن میں کئی معلومات فراہم کی ہے جس کے مطابق۳۸/سالہ ضعیف العمر خاتون سے لے کر چھ ماہ کے شیرخوار بچے کابھی کوروناوائرس بیماری سے شفاحاصل کرکے اپنے گھر پر لوٹناہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریاست کے ایک پہلے شادی شدہ جوڑے میں کوروناوائرس پازیٹیوپایاگیاتھا۔۹/مارچ کوان کی تشخیص عمل میں آئی تھی اوربڑی کامیابی کے ساتھ ان کاعلاج کیاگیانیز۳۲/مارچ کووہ مکمل صحتیاب قراردیئے گئے۔اطلاعات کے مطابق اس شادی شدہ جوڑے کی صحتیابی کے بعد ۵۱/اپریل تک ۵۹۲/افرادمکمل صحت یاب ہوچکے ہیں جس میں سب سے زیادہ افراد ممبئی کے ۶۶۱/افراد شامل ہیں جب کہ پونہ کے ۳۴/،تھانے ضلع کے ۶۲/ناگپورشہر کے ۱۱/اور دیگراضلاع کے افراد شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے سوشل میڈیاپر ان خیالات کااظہارکیااور توقع ظاہر کی ہے کہ ریاست کو جلد ہی مصیبت کی اس گھڑی سے آزادی حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے شہر کے ان مختلف مقامات پربخارکادواخانہ (فیورکلینک)شروع کیاہے جو کوروناوائرس سے متاثرہ علاقے سمجھے جاتے ہیں۔ان شفاخانوں میں اب تک تقریباًساڑھے تین ہزارافراد کے خون کے نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے ۲۱۹/افراد کوکوروناکی تشخیص کیلئے روانہ کیاگیالیکن صرف ۵/افراد میں ہی کوروناکے جراثیم پائے گئے۔
جن پانچ افراد میں کوروناپازیٹیوپایاگیاہے وہ یاتوبیرونی ملک کاسفرکرچکے تھے یاپھر ایسے افراد کے رابطے میں آئے تھے جوغیر ملک کاسفرکرچکے تھے۔